ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : بس اور موٹر سائکل کی ٹکر میں 1 شخص شدید زخمی 

پتور : بس اور موٹر سائکل کی ٹکر میں 1 شخص شدید زخمی 

Thu, 03 Nov 2022 13:04:48    S.O. News Service

پتور،3؍ نومبر (ایس او نیوز) اپن انگڈی کے پاس ایک موٹر سائکل سوار اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اس کی بائک کو کے ایس آر ٹی سی بس نے ٹکر ماری۔ 
    
اس حادثے میں زخمی نوجوان کی شناخت بھرت کمار (19 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ وہ ایک پٹرول بنک پر ملازمت کرتا تھا اور کسی کام سے وہ اپن انگڈی کی طرف جا رہا تھا ۔ زخمی بھرت کو پتور کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ حادثے کے دوران موٹر سائکل بس کے ٹائروں کے نیچے پھنس گئی جس سے گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔
    
پتور ٹریفک پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ  کر معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کر لیا۔


Share: